اہم خبریں

ڈائریا کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ

ڈائریا کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ
تین روز میں صرف ایک سرکاری اسپتال میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے
شدید گرمی، بسیار خوری اور جابجا گندگی کے ڈھیروں کے باعث کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، شدید گرمی، بسیار خوری اور جابجا گندگی کے ڈھیر بھی ڈائریا کی وجہ بن رہے ہیں، اور صرف 3 روز میں ایک سرکاری اسپتال میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی اور گندگی کے سبب بھی ڈائریا ہورہا ہے، شہری گھر کا سادہ کھانا کھائیں، پانی کا استعمال زیادہ کریں اور پانی کو ابال کر پیئں۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمی میں جانے سے گریزکریں، اگر باامر مجبوری گرمی میں باہر نکلنا لازمی ہو تو سر پر گیلا تولیہ ضرور رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button