اہم خبریں

ملک بھر میں گیس کی فراہمی جاری

گزشتہ روز بعض ایسی خبریں شائع کی گئیں جن سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ صارفین کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے کوئی نئی رکاوٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث گیس کی سپلائی میں کمی کی جا سکتی ہے۔ تاہم ایسی خبریں زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتیں، کیونکہ صارفین کو گیس کی فراہمی میں کوئی نئی تبدیلی یا کمی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ قطر انرجی کی جانب سے مارچ 2026 میں اعلان کردہ فورس میجور میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے، جس کی تازہ ترین توسیع بھی سوئی ناردرن کے مراسلے کے ذریعے آگاہ کی جا چکی ہے۔ یہ صورتحال پہلے سے جاری ہے اور مذکورہ خبروں کے برعکس گیس کی فراہمی میں کسی نئی منفی پیش رفت یا کٹوتی کا سامنا نہیں ہے۔
گیس کی فراہمی سے متعلق صورتحال کو نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (NCMC) اور وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی رہنمائی میں نہایت مؤثر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ مقامی گیس کی دستیاب مقدار کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ تمام شعبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقاعدگی سے ایل این جی کارگوز کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات، بالخصوص کھانا پکانے کے اوقات میں، ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح صنعتی شعبے اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں، جبکہ بجلی کے شعبے کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button