نمائندگان کی خبریں

تھانہ دھمیال کے علاقے سے 3 محرم کا ماتمی جلوس عقیدت و احترام سے برآمد




راولپنڈی (عبدالرحمان سے)  تھانہ دھمیال کے علاقے میں 3 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی ماتمی جلوس ارشد ملنگ مرحوم کی رہائشگاہ واقع بسم اللہ آباد سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوا۔ جلوس میں علم پاک اور جھولا کا جلوس بھی شامل تھا جبکہ کثیر تعداد میں عزاداران نے شرکت کر کے نوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے اہلِ بیتؑ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ جلوس کی قیادت متولی امام بارگاہ پروفیسر عارفین بٹ، سید قاسم نقوی اور اکرام حیدر نے کی۔ جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ قصر عباس، حیدری چوک پہنچا جہاں پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران ٹریفک پولیس، آمن کمیٹی کے اراکین، تھانہ دھمیال پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر ہنگامی بنیادوں پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی جلوس کے روٹس اور اختتامی مقام کا دورہ کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ عزاداران کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button