نمائندگان کی خبریں

کندھکوٹ میں ناحق قتل کے خلاف احتجاج، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

کندھکوٹ سندھ میں ناحق قتل کی گئی نیا‌نیوں روبینہ چانڈیو، ڈاکٹر فہمیدہ لغاری اور شمائلہ چانڈیو کے حق میں کندھکوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سندھ سطح کی صحافتی تنظیم JWC کے نمائندہ صحافی بقا بنگوار کی اپیل پر ہونے والے اس احتجاج میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں خواتین خصوصاً طالبات کے ساتھ ناانصافیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ باصلاحیت اور تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کو دباؤ ڈال کر خودکشی پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ کئی کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ روبینہ چانڈیو، ڈاکٹر فہمیدہ لغاری اور شمائلہ چانڈیو کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مظاہرے کے اختتام پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ میں خواتین کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button