اہم خبریں

خاقان وحید خواجہ سے اشتیاق و جاوید عباسی اور میڈم فردوس کی ملاقات، عوامی و تنظیمی امور پر گفتگو

چیئرمین پاکستان عوامی قوت خاقان وحید خواجہ سے اشتیاق عباسی، جاوید عباسی اور میڈم فردوس نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، تنظیمی امور اور مستقبل کے فلاحی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی مشاورت سے تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے، عوامی خدمت کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور مختلف علاقوں میں فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا محور ہے اور مخلص و نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ مل کر تنظیم کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عوامی قوت عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button