نمائندگان کی خبریں

پٹرول سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن


سی ٹی او راولپنڈی کے احکامات گوجر خان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے پرانی سطح پر بحال، عوام کا اظہارِ تشکر
سرکل آفیسر چوہدری قاسم اور انچارج راجہ حسن ظہور ان ایکشن من مانے کرائے لینے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد
گوجرخان (قمر شہزاد)ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس گوجر خان متحرک ہو گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر چوہدری محمد قاسم اور سیکٹر انچارج انسپکٹر راجہ حسن ظہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پبلک سروس وہیکلز کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی آڑ میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر رکھا تھا، تاہم قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرائے کم نہیں کیے جا رہے تھے۔ ٹریفک پولیس کی ٹیم نے جی ٹی روڈ اور مختلف لاری اڈوں پر چھاپے مار کر نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو کرائے کم کرنے پر قائل کیا بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی۔ ان کوششوں کے نتیجے میں گوجر خان سے چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے پرانی روٹین پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی اس بروقت کارروائی پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی اور گوجر خان ٹریفک افسران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے غریب عوام کو ٹرانسپورٹ مافیا کی لوٹ مار سے نجات دلائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button