بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری سے دولمیال چوک تک روزانہ ٹریفک کا عذاب—ہیوی گاڑیوں کی پارکنگ اور سست تعمیر نے عوام کو اذیت میں ڈال دیا

بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری سے دولمیال چوک تک روزانہ کا ٹریفک عذاب—سڑک کے کنارے شولڈر نہ بن سکا، عوام خوار
ہیوی گاڑیوں کی مستقل پارکنگ نے راستہ بند کر دیا—عوام کا مطالبہ: ہائی وے جاگے، ٹریفک پولیس تعینات کرنے کا عوامی مطالبہ
چوآ سیدن شاہ (خاور شہزاد سے )بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری سے دولمیال چوک تک ٹریفک جام اب معمول نہیں بلکہ روز کا عذاب بن چکا ہے۔ سڑک کے ساتھ شولڈر نہ بننے کے باعث ڈمپر اور ہیوی گاڑیاں گھنٹوں تک راستہ گھیرے رکھتی ہیں، جس کے نتیجے میں اسکول ٹائم ہو یا چھٹی کا وقت—طلبا و طالبات، اساتذہ اور دفتر جانے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے اور سڑک کے ساتھ شولڈر کی عدم تعمیر نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ شہریوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “سڑک شاید گاڑیوں کیلئے نہیں بلکہ ہیوی ٹرکوں کی پارکنگ کیلئے بنائی جا رہی ہے۔
عوام نے ہائی وے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام میں فوری تیزی لائی جائے اور جب تک سڑک مکمل نہیں ہوتی ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر چکوال اسکول و کالج اوقات میں دولمیال چوک پر ٹریفک اہلکار تعینات کرے تاکہ روزانہ کے گھمبیر مسلے پر قابو پایا جا سکے سکول کالج کی طرف جانے والے طلباء و طالبات اور مختلف دفاتر تک ڈیوٹی سر انجام دینے والے شہری بروقت دفاتر تک پہنچ سکیں



