اہم خبریں

رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کے ہمراہ شہباز شریف پارک کا دورہ

ڈی جی پی ایچ اے نے حنیف عباسی کو شہباز شریف پارک میں عوام کو تفریحی سہولیات کے حوالے سے بریف کیا

رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے عوام کو تفریحی سہولیات کے حوالے سے پی ایچ اے کے اقدامات کی تعریف

چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کی درخواست پر شہباز شریف پارک کی پارکنگ میں عارضی طور پر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کا آغاز

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کے ہمراہ شہباز شریف پارک، راول روڈ کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے انہیں پارک میں دستیاب عوامی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی اور شہباز شریف پارک میں جم، کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پی ایچ اے کے عوامی تفریحی سہولیات کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا پارکس شہر کی خوبصورتی کا نمایاں حصہ ہوتے ہیں، راولپنڈی اس حوالے سے بہت خوبصورت اہم ترین شہر ہے جہاں قدرتی گرینری اور بہتر سہولیات کے حامل پارکس دستیاب ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ڈی جی پی ایچ اے کا عوام کی سہولت کے پیش نظر ڈرائیونگ سنٹر کے لئے شہباز شریف پارک میں سنٹر کے لئے عارضی طور پر جگہ فراہم کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے شہر میں رکشہ و موٹر سائیکل ڈرایئورز کے لئے اہم سہولت کا آغاز کیا گیا ہے۔ اور ہر اتوار رکشہ ڈرایئور شہباز شریف پارک میں لرنر اور ٹیسٹ دے کر ڈرایئونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے تعاون سے شہر میں رکشہ ڈرایئورز کے لئے لائسنس کی سہولت کا آغاز کیا جا چکا ہے اور اس سہولت سے راولپنڈی شہر کے رکشہ ڈرایئورز کو بھر پور استعفادہ کرنا چاہیے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے شہباز شریف پار ک راول روڈ پر ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کو خوش آمدید کیا اور انہیں پارک میں موجود عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلاٰ بریف کیا۔ انہوں نے کہا پی ایچ اے شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پر عزم ہے اور پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق شہریوں کی جسمانی صحت کے حوالے سے اہم سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کو شہباز شریف پارک میں عارضی ڈرائیونگ سنٹر کے لئے پارکنگ میں جگہ فراہم کی گئی ہے اور کوئی بھی مناسب آفس ملنے کے لائسنس ڈرائیونگ سنٹر وہاں شفٹ کر دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button