اہم خبریں

گیس چوری کریک ڈاؤن، لاکھوں کے کے جرمانے عائد



گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 36 گیس کنکشن منقطع، اور 14 لاکھ سے زائد کے جرمانےعائد

(لاہور) سوئی ناردرن کے گیس چوری کے کریک ڈاؤن کےتحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 36 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 14 لاکھ سے زائد کے  جرمانےعائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیااور 01 ایف آئی آ ر بھی درج کی گئی. ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے. گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 10 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ٹیم نے بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے. مردان میں ریجنل ٹیم گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے اور چوری کے خلاف 03 لاکھ 60 ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے۔ فیصل آ باد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور مزید 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ
سوئی ناردرن گیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button