اہم خبریں

عوامی للکار کی خبر پر ایکشن، رکشہ سٹینڈز ختم

عوامی للکار کی خبر پر ایکشن، رکشہ سٹینڈز ختم
متعدد رکشوں کے چالان کرکے چوکی پر بند کیے ریڑھی بانوں سے انڈر پاس سروس روڈ کو کلئیر کروا دیا
گوجرخان(قمرشہزاد) پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ٹریفک پولیس ان ایکشن ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان کی زیر نگرانی انسپکٹر راجہ حسن ظہور کی سربراہی میں سب انسپکٹرز حاجی محمد بلال قریشی ، راجہ عدیل ، کامران حیدر ، ٹریفک اسسٹنٹ حسن نے خود ساختہ رکشہ سٹینڈز اور سروس روڈ پر ریڑھی بانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا اس سلسلے میں آج ٹی ایچ کیو ہسپتال ، لنڈن پلازہ، ریلوے روڈ، جنرل بس سٹینڈ چوک سے متعدد رکشوں کو چوکی پر لاکر بند کرکے انکے چالان کیے اور بعدازاں وارننگ دیکر ان کو چھوڑتے ہوئے تنبیہ کیا گیا آئندہ سے جو بھی خود ساختہ رکشہ سٹینڈ بنا کر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہوئے پایا گیا انکے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں بھی رکشہ سٹینڈز کے خلاف کل کاروائیاں کی جائیں گی مزید برآں انسپکٹر حسن ظہور، اور حاجی بلال قریشی نے سروس روڈ انڈر پاس کے سامنے براجمان ریڑھی بانوں سے روڈ کو کلئیر کروا دیا اور انکی بس سٹینڈ کے اندر ریڑھیاں لگوا دیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، مزید انکو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ خلاف ورزی کی اور سروس روڈ کے اوپر ریڑھیاں لگائی گی تو مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے نفری کی کمی تھی جس سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے آنے والے دنوں میں بھرپور طریقے سے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button