اہم خبریںپاکستان

سربراہ پاک بحریہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ

۔

اسلام آباد: (اعجازعلی ساغرسے) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آج پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کی آمد پر ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی، صدر ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔ مہمانِ خصوصی نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ  کی ٹیم کو فضائی جنگ کے جدید چیلنجز سے نبرد آزماء ہونے کے لئے اعلی درجے کے تعلیمی معیار کے حصول پر مبارکباد دی۔

ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نےکہا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے باخبر رہتے ہوئے گرے ہائبرڈ تنازعات اور سائبر وارفیئر سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دورحاضر کی جنگ میں تبدیلی کے تناظر میں مشترکہ فوجی آپریشنز کے بغیر فوجی مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک باوقار ادارہ ہے، جہاں پاکستانی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کے لئے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ کورس کے شرکاء کو سو سے زائد مضامین کے ماہرین کی آراء سے روشناس کرایا جاتا ہے جن میں سول اور ملٹری پروفیشنلز، ڈپلومیٹ، اسکالرز، وکلاء، صنعتکار، سائنسدان، اکنامسٹ اور میڈیا پرسنیل قابل ذکر ہیں۔ کورس کوجامع تعلیمی وسعت دینے کے لیے بین الاقوامی اساتذہ اور حکمتِ عملی کے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button