اہم خبریں

شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قذافی اسٹیڈیم تک بس پر سفر کیا






مجھے آپ پر فخر ہے،مسافروں کی بھر پور خدمت کریں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی شاہدر میٹرو بس اسٹیشن پر لیڈیز کاؤنٹرکے سٹاف سے گفتگو
ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے، لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں’مریم نوازشریف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کا دورہ کیا، تعمیراتی کاموں کے معیار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر لیڈیز کے لئے قائم کاؤنٹر کا دورہ کیااورلیڈی کاؤنٹر کے لیڈی سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے لیڈی سٹاف سے مصافحہ بھی کیااورسہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹرو بس اسٹیشن کے سٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے مسافروں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بعدازاں اچانک میٹرو بس پرسوار ہوگئیں اورقذافی اسٹیڈیم تک سفر کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمدجاوید قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرو بس میں ایک ارب 36کروڑ سے زائدمسافر سفر کر چکے ہیں۔لاہورمیٹرو بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ 76 ہزارسے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر روزانہ کے مسافروں کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔

شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی خستہ حالی اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر ری ماڈلنگ کی گئی۔شاہدر میٹروبس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے مخصوص ٹکٹ کاؤنٹرقائم کیا گیا ہے۔پیدل آنے والوں کیلئے سڑھیوں اور کوریڈور پر روف کنوپی نصب کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے میٹرو بس سروس اسٹیشن کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ہدایت کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکتی ہے۔لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ارکان اسمبلی ثانیہ عاشق،سمیع اللہ خان،غزالی بٹ، ملک ریاض، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button