اہم خبریں

کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات مافیا کا راج،مافیا کیخلاف کاروائیاں رک گئیں

کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات مافیا کا راج،مافیا کیخلاف کاروائیاں رک گئیں

ڈھوک سیداں،پیپلز کالونی،ٹینچ بھاٹہ،نیازی ٹاؤن،بائیس نمبر،بنک روڈ،چوہڑ چوک و دیگر ایریاز میں مافیا نے پنجے گاڑ لئے،انتظامیہ بے بس

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کا راج،کینٹ انتظامیہ نے بھی دکانداروں،ریڑھی اور تھڑا مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ ڈھوک سیداں،پیپلز کالونی،ٹینچ بھاٹہ،نیازی ٹاؤن،بائیس نمبر،بنک روڈ،چوہڑ چوک و دیگر نواحی علاقوں میں کینٹ بورڈ کے آفسران کی مبینہ نااہلی اور ملی بھگت کے باعث تجاوزات مافیا کا راج ہے۔ دکان داروں اور کینٹ بورڈ عملہ نے تمام بازاروں میں 20 فٹ سے زائد سرکاری زمین پر کرایہ دار بٹھا رکھے ہیں جن سے مبینہ طور پر ماہانہ کروڑوں روپے وصول کیا جاتا ہے۔ کینٹ کے افسران بھی مافیا کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ عملہ تجاوزات مافیا سے باقاعدہ بھتہ وصول کرتا ہے۔ فرضی آپریشن کر کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام کی نگرانی میں اصل آپریشن ہو تو بڑے سے بڑا مافیا حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کر سکتا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مبینہ سرپرستی کے مرتکب آفسران اگر مافیا کیخلاف کارروائی سے گھبراتے ہیں تو استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں اور کسی ایماندار اور بہادر آفسر کو کینٹ بورڈ راولپنڈی میں تعینات کیا جائے۔ شہریوں نے اسٹیشن کمانڈر اور سی ای او کینٹ سے مطالبہ کیا ہے کینٹ کے علاقوں میں تجاوزات پر نوٹس لے کر انکوائری کرائی جائے اور راولپنڈی کینٹ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ مکمل طور پر کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button