اہم خبریں

سوئی گیس نے واپڈا کو بھی مات دے دی صارفین کو 30 سے 80 ہزار کے بل موصول

سوئی گیس نے واپڈا کو بھی مات دے دی صارفین کو 30 سے 80 ہزار کے بل موصول
ٹھیلہ لگانے والے نصراللہ خان کا گھر کا 83 ہزار بل ادھار لیکر دو اقساط کروائیں مقامی بنک نے بل جمع کرنے کے بجائے راولپنڈی بھیج دیا
متاثرہ شہری سمیت دیگر شہریوں کا چیف جسٹس آف پاکستان سے گیس کے غیر مساوی بھاری بھرکم بلوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ
گوجرخان (قمرشہزاد) سوئی گیس کے بلوں نے غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکلوا دیں ملک بھر کی طرح گوجرخان اور گردونواح میں سوئی گیس کے موصول ہونے والے بھاری بھرکم غیر مساوی بلوں نے دیہاڑی دار متوسط طبقے کے اوسان خطا کر دئیے نئے نئے من پسند فارمولوں کی مدد سے چند سو روپے کے بل کئی ہزاروں روپے میں تبدیل کرکے حکمرانوں نے عوام کو اپنا مستقبل سوچنے پر مجبور کر دیا متعدد غریب دیہاڑی دار طبقہ جن کی اوسط آمدن چار سے پانچ سو روپے یومیہ ہے کو تیس سے اسی ہزار روپے سے زائد کے بل موصول

جو ان خاندانوں کے لئے عذاب سے کم نہیں شہری گھر کا سامان اور دیگر قیمتی اشیاء فروخت کرکے بل بھرنے پر مجبور مرد و خواتین سوئی گیس دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ عملہ کی جانب سے مناسب قسطوں کا بھی کوئی شیڈول نہیں اور بل جمع نہ ہونے پر ہزاروں روپے جرمانہ اضافہ ہوجائے گا گوجرخان کے رہائشی فروٹ کا ٹھیلہ لگانے والے نصراللہ خان جسکا پچھلے ماہ 12 ہزار بل آیا تھا اس مہینے اسکو گھر کا گیس کا بل 83ہزار روپے موصول جسکو دیکھ کر غریب کے رونگٹے کھڑے ہو گے غریب نے گیس دفتر کے چکر لگائے انھوں نے کہا کہ اسکا کوئی حل نہیں ہو سکتا بل جمع کروانا پڑے گا بڑی مشکل سے اڑھتیوں کے پیسے رکھ اور اور دیگر سے ادھار پکڑ کر رقم مینج کرکے دو اقساط کروائی تو رہتی کسر بنک والوں نے نکال دی کہ اپکا یہ بل یہاں جمع نہیں ہو گا راولپنڈی جاکر جمع کرواو متاثرہ شہری اور دیگر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس تمام تر صورتحال پر سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ظلم سے عوام کو نجات دلوائی جائے ہم مزدور لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے پہلے ایک طرف گرمیوں میں بجلی کے بلوں کا عذاب دوسری جانب سردیوں میں محکمہ سوئی سدرن گیس نے بھی ہم پر قہر ڈھا دیا ہے ہم لوگ دو وقت کی روٹی بمشکل پوری نہیں کر پا رہے ہیں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے بجلی گیس کے بھاری بھرکم بل جمع کروائیں یا بیوی بچوں کو پالیں خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور غریب دیہاڑی دار متواسط طبقے کو ریلیف فراہم کروایا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button