اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کا مثبت چہرہ: کانسٹیبل فہد الحسن عوامی خدمت میں پیش پیش



اسلام آباد (احمد ضمیر سے) تھانہ کھنہ کے علاقے میں ضیاء مسجد پل پر آج ایک دل کو چھو لینے والا منظر دیکھنے کو ملا، جہاں ڈیوٹی پر تعینات اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل فہد الحسن نے اپنی ذمہ داری سے بڑھ کر عوام کی مدد کی مثال قائم کی۔

سی ڈی اے کی غفلت کے باعث ضیاء مسجد کے پل پر پھسلن پیدا ہو چکی ہے، جو موٹرسائیکل سواروں کے سلپ ہونے اور معمولی حادثات کا باعث بن رہی ہے۔ آج اسی مقام پر ایک موٹرسائیکل سوار پھسل کر گر گیا، جس پر کانسٹیبل فہد الحسن نے فوری طور پر نہ صرف اسے سنبھالا بلکہ موٹرسائیکل کو بھی سڑک سے ہٹا کر ٹریفک رواں رکھنے میں مدد کی۔

یہ واقعہ اسلام آباد پولیس کے اُس مثبت اور انسان دوست چہرے کی عکاسی کرتا ہے، جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

عوام نے آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ ایسے فرض شناس اور خدمت گزار اہلکاروں کی اعلیٰ سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ پولیس فورس میں عوامی خدمت کا جذبہ مزید فروغ پا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button