اہم خبریں

راولپنڈی میں گینگسٹر کا راج اسلحہ اور منشیات کا آزادانہ استعمال، شہریوں کا جینا محال

راولپنڈی کینٹ کے علاقے نصیر آباد میں گینگسٹر کا راج اسلحہ اور منشیات کا آزادانہ استعمال،شہریوں کا جینا محال

مقامی پولیس کی لاپروائی یا پشت پنائی بدنامے زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ لیڈیز منشیات فروش نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں دھڑلے سے منشیات کی فروخت جاری

مقامی پولیس انسدادی کاروائیوں سے گریزاں CPO نوٹس لیں،شہریوں کا مطالبہ

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی کینٹ کے علاقے نصیر آباد سبحان چوک،مہریاں کالونی میں بدنامے زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ لیڈیز منشیات فروش نے گینگ بنا لیا شریف شہریوں کو آواز اٹھانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ جدید اسلحہ اور منشیات کا آزادانہ استعمال نوجوان نسل بیراروی کا شکار خواتین سمیت شریف شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی راولپنڈی پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دیکھائی دینے لگی منشیات فروشی میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کی ٹاپ ٹرینڈ کاروائیاں صرف سوشل میڈیا کی حد تک محدود ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح نصیر آباد میں امن امان کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے CPO راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس کی غیر سنجیدگی اور مجرمانہ غفلت کے سبب کرسچن کالونی، اعوان ٹاؤن، قاسم آباد، بریٹش ہوم سمیت دیگر علاقوں میں گینگسٹر کا منعظم نیٹ ورک شہر کے امن امان کو متاثر کر رہا ہے۔ پرس اور موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہری پولیس کے تضحیک امیز راوئیے کے خوف سے درخواست تک دینا مناسب نہیں سمجھتے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف فرضی کارروائیوں کے باعث شہر جرائم کا گڑھ بن گیا ہے۔ انسداد کرائم میٹنگ میں افسران بالا کو سب اچھا کی رپوٹ پیش کر دی جاتی ہے۔ امن امان کی ابتر صورتحال قانون شکنی بدامنی اور جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو چکے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں،سول سوسائٹی سمیت معزین نے علاقہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس میں خوداحتسابی کا عمل لائق تحسین ہے۔ CPO راولپنڈی کو اس عمل میں مذید تیزی لانی ہو گئی جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button