اہم خبریںپاکستان

نصیرآباد پولیس کی کاروائی

راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر نصیرآباد پولیس کی کاروائی،2019سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے پوٹھوہار ڈویژن کے قتل کے مقدمات کے سلسلے میں میٹنگ کے دوران اشتہاری مجرم کی24گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دیا تھا،سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی، نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سال2019 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طاہر بٹ کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے چھریوں کے وار کر کے فیضان بٹ کو قتل کر دیاتھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی ذیشان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزم کے 05ساتھی قبل ازیں گرفتار کر کے چالان کیے جا چکے ہیں،سی پی او محمدا حسن یونس نے قتل کے مقدمات میں دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button