اہم خبریںپاکستان

بلغاریہ کی سفیر محترمہ ارینا گانچیواکا PARC ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،ملاقات کے دورا ن پا ک بلغاریہ کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد(محمد فیصل ندیم سے)اسلام آباد میں بلغاریہ کی سفیر محترمہ ارینا گانچیوا اور ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل پی اے آر سی(PARC) کے درمیان یکم دسمبر 2021 کو PARC ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوا نے ڈاکٹرغلام محمد علی کوچیئرمین پی اے آر سی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پاک بلغاریہ کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پی اے آر سی نے زراعت کے شعبے میں پاک بلغاریہ تعاون شروع کرنے کے لیے PARC کا دورہ کرنے پر معزز سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ دورہ غذائی تحفظ کو بڑھانے اور غربت کے خاتمے کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر فلک ناز، ممبرکوارڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ ڈویژن اورپی اے آر سی کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ فریقین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے لیے زراعت کے اہم شعبوں جیسے کہ جرمپلازم شیئرنگ، فارم میکانزم، مویشیوں کی نسل کی بہتری اور اعلیٰ قیمت کے باغبانی فصلوں کے فریم ورک کا احاطہ کرنے والے ایم او یو پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سفیر نے نتیجہ خیز تعاون فراہم کرنے پر چیئرمین PARC کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button