اہم خبریں

زمین کی خاطر سگے رشتوں میں خون کی ہولی

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی ابدی نیند سو گے
تھانہ جاتلی پولیس چوکی دولتالہ کے نواح ٹھاکرہ میں زمین کے تنازع پر 2 بھائی قتل 3 افراد زخمی
گوجرخان (قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس چوکی دولتالہ کے نواحی علاقہ ٹھاکرہ میں زمین کا تنازع 2 بھائیوں کی جان لے گیا ٹھاکرہ موڑ پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب زمین کے تنازعہ پر موٹرسائیکل سواروں کی ٹارگٹ کلنگ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق 3 افراد زخمی ہو گے جانبحق ہونے والوں کی شناخت ارشد بٹ اور اشرف بٹ ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی دونوں سگے بھائی ہیں جن کو سگے بھتیجوں نے زمین کے تنازع کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان موقع سے

فرار واقعے کا سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر سے فوری رپورٹ طلب کر لی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرخان سلیم خٹک اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے پولیس کی فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اگھٹے کیے ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ڈیڈ باڈیز اور 3 شدید زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرخان منتقل کیا زخمیوں کی تشویشناک حالت کے سبب انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک شروع کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button