اہم خبریں

الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے AI کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

ڈی جی پی آر کا پی آئی ڈی کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلکیشن اور سائبر ونگ کا دورہ، پی ائی ڈی میں سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ، ڈیٹا سٹوریج سینٹر کا معائنہ

پنجاب اور وفاق یکساں سائبر ایڈورٹائزنگ پالیسی کے لیے ورکنگ گروپ بنایا جا رہا ہے، ایکس، فیس بک اور ٹک ٹاک کو مفاد عامہ کے مواد کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جائے گا

راولپنڈی ( نمائندہ عوامی للکار ) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب روبینہ افضل نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کی پہلی سائبر ایڈور ٹائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پی آئی ڈی کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن اور سائبر ونگ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈی جی ڈیمپ عمرانہ وزیر اور ڈی جی سائبر ونگ پی آئی ڈی وقار صدیقی بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی آر کو الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈ یا مانیٹرنگ کے بارے میں پی آئی ڈی کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے پی آئی ڈی میں ڈیمپ سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ، ڈیٹا سٹوریج سنٹر اور الیکٹرانک میڈیا ڈیش بورڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے چہرے اور آواز کی شناخت سے بھی الیکٹرانک چینلز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام تک درست معلومات کی رسائی اور غلط معلومات کی ترسیل روکنے کیلئے الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے اور اس حوالے سے ڈی جی پی آر پنجاب اور پی آئی ڈی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کیلئے باہمی تجربات سے استفادہ کریں گے۔ ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل نے مذید کہا کہ پنجاب میں ڈیجیٹل میڈیا پر عوامی آگاہی مواد کی تشہیر وقت کی ضرورت ہے اور پنجاب کی پہلی سائبر ایڈور ٹائزنگ پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں بھی ڈی جی پی آر پنجاب اور پی آئی ڈی باہمی تعاون کریں گے۔  پنجاب اور وفاق یکساں سائبر ایڈور ٹائزنگ پالیسی کیلئے ورکنگ گروپ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکس، فیس بک اور ٹک ٹاک کو مفاد عامہ کے مواد کی تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب روبینہ افضل اپنی ٹیم طارق اسماعیل، آفتاب زیدی، عبدالناصر و دیگر افسران افسران کے ہمراہ  پی آئی ڈی کے ڈائریکٹریٹوریٹ  آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن اسلام اباد کے دورہ کے موقع پر کام کا جائزہ لے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button