
ملک بھرکےکروڑوں گھریلوبجلی صارفین اضافی بوجھ کی زد میں آگئے، نیپرا نےگھریلوصارفین پر فکسڈ چارجز کی حکومتی درخواست منظور کرلی، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
نیپرا نے پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین پرفکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دیدی،پہلی بارماہانہ300یونٹ تک کے گھریلو صارفین پرفکسڈچارجز لگانے کی منظوری دی گئی،اس سے قبل ماہانہ300 یونٹ تک گھریلوصارفین پر فکسڈ چارجز لاگو نہیں تھے۔
ماہانہ100یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 200روپے فکسڈچارجز لگیں گے،ماہانہ200یونٹ تک کےپروٹیکٹڈ صارفین پر300روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔
ماہانہ100یونٹ تک کےنان پروٹیکٹڈ صارفین پر275 روپے ماہانہ فکسڈچارجز لگیں گے۔ماہانہ200یونٹ تک کےنان پروٹیکڈ صارفین پر300 روپےفکسڈ چارجز ہوں گے۔ماہانہ300یونٹ تک استعمال کے نان پروٹیکٹڈصارفین پر 350روپے فکسڈ چارجزلگیں گے ۔
ماہانہ 400یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین پرفکسڈ چارجز 200 روپےاضافے سے400روپے ہوجائیں گے۔ماہانہ500یونٹ کے نان پروٹیکٹد صارفین پر100روپے اضافے سے فکسڈچارجز 500روپےہوجائیں گے۔
ماہانہ600یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز75روپےاضافےسے675روپے ہوجائیں گے ۔ماہانہ700یونٹ تک فکسڈ چارجز 125روپےکمی سے 675روپے ہوجائیں گے۔ماہانہ700یونٹ سےزائد پرفکسڈ چارجزمیں325روپےکمی سے675روپے ہوجائیں گے۔
نیپرا فیصلے کے مطابق ماہانہ 301 یونٹ سے زائدپر بجلی ایک روپے53 تک سستی کرنے کی درخواست بھی منظورکرلی گئی۔ماہانہ301 سے400یونٹ تک کے گھریلوصارفین کیلئے ایک روپے 53پیسےکمی کی منظوری دی گئی جبکہ ماہانہ500یونٹ تک بجلی استعمال پرفی یونٹ میں ایک روپے 25 پیسے کمی ہوگی۔ماہانہ 600یونٹ تک کےفی یونٹ پر ایک روپے40 پیسے کمی ہوگی۔ماہانہ 700یونٹ تک گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ میں91پیسےکمی ہوگی۔ فیصلے کے مطابق ماہانہ700یونٹ سےزائدکے استعمال پر49پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔کمرشل صارفین کے لیےایک روپے 15پیسے فی یونٹ کمی کی ہوگی ۔صنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔
یادرہے کہ پاور ڈویژن نےوفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔



