اہم خبریں

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اور صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی ملاقات؛ بلوچستان کے صنعتی کارکنان کی فلاح پر اہم پیشرفت




سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کی بلوچستان کے وزیر برائے زراعت و کوآپریٹو سے اہم ملاقات
بلوچستان میں صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق

سیکرٹری  ورکرز ویلفیئر فنڈ  ذولفقار احمد  بلوچستان کے وزیر برائے زراعت و کوآپریٹو جناب میر علی حسن زہری اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبد الستار بگٹی سے ملاقات کر رہے ہیں 



سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد نے بلوچستان کے وزیر برائے زراعت و کوآپریٹو جناب میر علی حسن زہری سے  ورکرز ویلفیئر فنڈ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کے صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبود، بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران بلوچستان کے صنعتی کارکنان کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم، اسکولوں کی بہتری، رہائشی سہولیات کی فراہمی اور دیگر فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے صنعتی کارکنان کے تمام مسائل کو قانون کے مطابق اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی جناب چوہدری سالک حسین کی ہدایات کی روشنی میں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ سیکرٹری فنڈ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے صنعتی کارکنان کے لئے رہائش کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے گا
اس موقع پر عبد الستار  بگٹی سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان  بھی موجود تھے

واضح رہے کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری، اس سے قبل بھی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے بلوچستان کے صنعتی کارکنان کے مسائل اور فلاحی اقدامات کے حوالے سے ملاقات کر چکے ہیں، اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ہونے والی یہ ملاقات اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

ملاقات میں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کی بہتری کے لیے موثر اور دیرپا اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ صوبے کے صنعتی شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کو وہ سہولیات میسر آ سکیں جن کے وہ حق دار ہیں۔
قبل ازیں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذولفقار احمد نے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کو ورکرز ویلفیئر فنڈ آ مد پر گلدستہ پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button