اہم خبریں

وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دئیے

وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دئیے
الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کیے۔ذرائع الیکشن کمیشن
اسلام آباد(نمائندہ عوامی للکار) الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے وزارت خزانہ نے فنڈز جاری کر دئیے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے جاری کیے۔الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے درکار ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے

بعد پنجاب میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر چکا، جبکہ جمعہ کے روز پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات کے حوالے سے وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خط و کتابت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے موقف اختیار کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے اپنا کام کر دیا ہے، اب باقی ادارے اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے تو وہ سپریم کورٹ کا اور ان کا معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزرات خزانہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے لئے ہدایت واضح ہے اس لئے کمیشن ان سے خط و کتابت نہیں کرے گا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزرات خزانہ کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو 17 اپریل تک خود انتظامی اور سکیورٹی پلان کمیشن کو دینے کی ہدایت کی تھی۔ اب وزرات خزانہ اور نگراں پنجاب حکومت کی رپورٹس قانونی ٹیم سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ اگر ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتے تو سپریم کورٹ جانے اور وہ ادارے جانیں۔ وزارت خزانہ اگر فنڈز فراہم نہیں کرتی تو سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ اور اگر پنجاب حکومت سیکیورٹی پلان نہیں دیتی تو اس کے بارے میں بھی سپریم کورٹ کو مطلع کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن عدالت میں موقف اختیار کرے گا کہ ادارہ اپنا کام کر چکا، اب باقی اداروں نے اپنا فیصلہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button