اہم خبریں

تھانہ کھنہ کی حدود میں سرعام جسم فروشی جاری، متعلقہ تھانہ بھی ملوث نکلا



تھانہ کھنہ کے بلکل سامنے پل پر موجود خواجہ سرا نوجوان نسل کو جسم فروشی کی طرف مائل کرنے لگے

ایس ایچ او تھانہ کھنہ زائد شاہ صاحب نے آنکھیں بند کر لی

اسلام آباد (آشان علی سے) تھانہ کھنہ کی حدود میں تھانہ کے بلکل سامنے جسم فروشی جاری خواجہ سرا چند پیسوں کے عوض نوجوان نسل کو برائی کی طرف مائل کرنے میں مصروف عمل ذرائع کے مطابق خواجہ سرا پیسے لے کر غلط کام کروانے کی خاطر نوجوانوں کو جنگل کی طرف لے کر جاتے ہیں اور وہاں جا کر لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں تھانہ کے بامشکل 100 میٹر پر موجود جسم فروشی ایس ایچ او کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ یہاں موجود متعلقہ تھانہ کے اہلکاران باقاعدہ طور پر منتھلی وصول کرتے ہیں اور یہ نذرانہ اعلی افسران کی بھی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ اہل علاقہ نے نے آئی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن سے فوری طور پر نوٹس لے اس جسم فروشی کے کام کو بند کروانے کی گزارش کی ہے اور ملوث اہلکاران کے خلاف بھی انکوائری کر کے محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button