اہم خبریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی اپنے دفتروں تک محدود

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی اپنے دفتروں تک محدود

دفتروں میں بیٹھ کر تنخواؤں کے مزے لینے لگے کارکردگی صفر

راولپنڈی کھنہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار متعلقہ ادارے اور اعلی حکام نے آنکھیں بند کر لی

راولپنڈی (احمد ضمیر سے) راولپنڈی کھنہ روڈ پر تجاوزات کی بھرمار راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے آنکھیں بند کر لی مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تقریبا تین چار ماہ پہلے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نوٹس پر ایکشن لیا گیا تھا لیکن اس کے بعد دوبارہ تجاوزات مافیا کھنہ روڈ پر قابض ہو گیا۔باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متعلقہ ادارے کے اہلکاران باقاعدہ طور پر منتھلی وصول کر رہے ہیں اور تجاوزات مافیا کی مکمل پشت پنائی میں بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے مقامی رہائشی عثمان بشیر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے گھنٹوں گھنٹوں یہاں ٹریفک جام رہتی ہے امید کرتے ہیں متعلقہ ادارہ تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کر کے اس کا بہترین حل نکالے گا۔ اس حوالے سے ایک اور مقامی شہری راجہ مصطفی پرویز کا کہنا تھا میٹروپولیٹن اداراہ بلکل کام نہیں کرتا یہاں پر تجاوزات مافیا کی بھرمار ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام کا سامنا ہے یہاں موجود روڈ پر غیر قانونی سٹال اور غیر قانونی پارکنگ ٹریفک کی بڑی وجوہات ہیں۔ مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لے کر تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button