اہم خبریں

انتظامیہ کی بے بسی یا ملی بھگت گراں فروش تجاوزات مافیا بھکاری،نشئی جیب تراش بےلگام

انتظامیہ کی بے بسی یا ملی بھگت گراں فروش تجاوزات مافیا بھکاری،نشئی جیب تراش بےلگام

بلدیہ ملازمین پر فروٹ لینے کا الزامات لگانے والے ٹارگٹڈ آپریشن کی زد میں 5 دن گزرنے کے باوجود کالی بھیڑوں کی انکوائری سامنے نہ آسکی

انتظامیہ کا میڈیا کوآرڈینٹر سب اچھا کا ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف جبکہ زمینی حقائق اسکے برعکس CM پنجاب نوٹس لیں شہری حلقے

گوجرخان(قمرشہزاد) گوجرخان میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا نشئیوں جیب تراشوں بھکاریوں کی بھرمار جو تجاوزات کی وجہ سے رش کا فائدہ اٹھا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں شہری حلقوں نے سوشل میڈیا پر اور پریس کلب کے صحافیوں کے عوامی سروے کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے بازاروں کے اندر تجاوزات اور دیگر مسائل کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے شہر کے بااثر تجاوزات مافیا کو انتظامی افسران اور عملے کی مکمل آشیرباد حاصل ہے جسکی وجہ سے ایک طرف آپریشن ہوتا ہے اور سامان ضبط کرنے کے فوٹو سیشن ہوتے ہیں اور دوسرے دن بیشتر جگہوں پر پھر سے ٹھہیے اسی ضبط سامان کے ساتھ سج جاتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے جبکہ گزشتہ دنوں دوران آپریشن بلدیہ کے ملازمین پر پھل فروشوں نے الزامات عائد کیے تھے کہ ملازمین تجاوزات کروانے کے عوض فروٹ کے تھیلے لیکر کر جاتے ہیں ان ملازمین کی انکوائری کے احکامات صادر کیے گے مگر 5 دن گزرنے کے باوجود انکوائری تو منظر پر نہ اسکی البتہ پورے شہر کی تجاوزات کو نظر انداز کرکے وہ مخصوص ایریا ٹارگٹڈ آپریشن کی زد میں آگیا دوسری جانب انتظامیہ کا نہاد میڈیا کوآرڈینیٹر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و نااہلی چھپانے کیلئے کوشاں ٹارگٹڈ آپریشن کے فوٹو سیشن کو ہائی لائٹ کرکے حکام بالا کو مطمن کرنے میں لگا ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں دو دن کی اچھی کارکردگی سال کے گناہ چھپانے کیلئے ناکافی، تجاوزات سرکاری سرپرستی میں قائم کی گئی جس سے بظاہر یہ واضح ہو رہا ہے انکی اجازت اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے خود دی مزید برآں سماجی حلقوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے جب آپریشن کیا جاتا ہے تو اسکی اطلاع پہلے ہی تجاوزات مافیا کو کیسے ہو جاتی ہے کہ سب سامان باندھ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں عملہ ایک بازار سے دوسرے بازار جاتا ہے تو پچھلا ایریا پھر تجاوزات سے سج جاتا ہے پیلی لائن لگا کر سرکاری و قانونی تجاوزات قائم کرائی گئیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کارہ نے خود اسکی اجازت دی تھی جبکہ عوامی حلقے اسکے حق میں نہ تھے مگر انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا یا پھر کوئی ذاتی وجوہات تھیں جن کو آج تک ہم عوام سمجھ نہیں سکے دوسری جانب یہی حالات سبزی منڈی میں گراں فروشوں کے بھی ہیں شہریوں کو دونوں دن ریلیف ملا اس کے بعد لوٹ مار کا بازار گرم ہو گیا اصولی طور پر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تمام مسائل کا پراپر حل نکالا جاتا مگر اس کے برعکس مخصوص طبقے کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹس بنوا کر انتظامیہ حکام کو مطمن کرنے میں لگی ہے اس تمام تر صورتحال پر شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی و چیف سیکرٹری پنجاب سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو باور کروایا جائے کہ شہر سے تجاوزات ، گراں فروشی،  پیشہ ور بھکاریوں ، نشئیوں سمیت دیگر مسائل کا جڑ سے خاتمہ کریں اگر ایسا ممکن نہیں ہو سکتا تو تمام محکمہ جات کے افسران کو تبدیل کے ساتھ مقامی تعینات لوگوں کو ضلع بدر کیا جائے کیونکہ عرصہ دراز کی تعیناتیوں کے وجہ تعلقات استوار ہو جانے کی وجہ سے شہر مسائلستان بن گیا ہے اس لیے چند ماہ کی مدت کے لیے محکموں میں آفیسرز کی تعیناتی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button