اہم خبریں

اسلام آباد ترلائی پٹوار خانہ غیر قانونی پرائیوٹ منشیوں کے رحم وکرم پر

اسلام آباد ترلائی پٹوار خانہ غیر قانونی پرائیوٹ منشیوں کے رحم وکرم پر

پٹواری حضرات اور تحصیل دار گھر بیٹھے تنخواہوں کے مزے لوٹنے میں مصروف

با وثوق ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکے دفاتر کے اخراجات اور بجلی کے بل غیر قانونی پرائیوٹ منشی ادا کرنے لگے

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) ترلائی کے پٹوار خانے غیر قانونی پرائیوٹ منشی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروفِ عمل وہاں موجود پٹواریوں اور غیر قانونی پرائیوٹ منشيوں کو اسسٹنٹ کمشنر رورل اور اسسٹنٹ کمشنر نيلور کی پشت پناہی حاصل عوام اپنی اراضی کا سرکاری ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ہزاروں روپے رشوت دینے پر مجبور رشوت نہ دینے پر غریب عوام پٹوار خانے کے چکر لگانے پر مجبور متعلقہ تحصیلدار کی کارگردگی پر سوالیہ نشان باوثوق ذرائع کے مطابق تحصیلدار ہفتے میں ایک دن کے لیے تشریف لاتے ہیں اور پٹواری حضرات بھی ہفتے میں دو دِن ہی تشریف لاتے ہیں جبکہ عوام کو منشیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ذرائع کے مطابق ایک ایک پٹواری نے 3 سے 4 غیر قانونی پرائیوٹ منشی رکھے ہوئے ہیں جو پر ڈے کے حساب سے متعلقہ پٹواری کو تقریبا 20000 روپے کما کر دے رہے ہیں متاثرہ عوام نے کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے فوری طور پر نوٹس لے کر غیر قانونی منشیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button