اہم خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد (عوامی للکار )
وفاقی وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025 سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا (OGRA) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق:
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 262.59 روپے تھی۔
پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266.79 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 258.43 روپے تھی۔
حکومت نے قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مالیاتی ضروریات کو قرار دیا ہے۔
