اہم خبریں

بجلی بلوں میں ہوشرباء ٹیکسوں اشرافیہ کی فری مراعات کے خلاف احتجاج

گوجرخان بجلی بلوں میں ہوشرباء ٹیکسوں اشرافیہ کی فری مراعات کے خلاف احتجاج
وکلاء، تاجر، صحافتی تنظیموں کا تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرکے مظاہرے میں شرکت
ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا IMF سے معاہدوں کی بدولت عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے


2ستمبر ملک بھر کی طرح شٹر ڈاون پہیہ جام ہڑتال پر اتفاق اور آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان
واپڈا کی جانب سے کسی بھی مسلے کی صورت میں گوجرخان بار شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے صدر محمد عرفان قریشی
گوجرخان(قمرشہزاد) بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف گوجرخان کی عوام بھی سراپا احتجاج شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ بار ایسوسی ایشن کا بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ و ہڑتال مرکزی انجمن تاجران بار ایسوسی ایشن اور پوٹھوہار پریس کلب کے زیر انتظام جی ٹی روڈ گوجرخان چوک پر تاجر برادری کی تمام ذیلی تنظیموں سمیت وکلاء صحافیوں اخبار فروش یونین اور تحصیل کے تمام پریس کلبوں کے صحافیوں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ سینکڑوں افراد کی شرکت سب نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے شرکاء نے حکمرانوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جبکہ شہر کے تاجروں نے دن گیارہ بجے تک ہڑتال کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن رکھے جی ٹی روڈ پر بڑے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان قریشی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اخلاص انجمن تاجران کھوکھا بازار کے صدر مرزا تیمور وارثی پوٹھوہار پریس کلب کے صدر عامر وزیر ملک جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر وقاص اکبر مرزا جنرل سیکرٹری سعادت حسن نومی بٹ ،راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ، راجہ بلال احمد ناصری ایڈووکیٹ، میلاد کمیٹی کے راجہ صبور کیانی ، راجہ غفور کیانی ندیم عباس بخاری، راجہ ضیاء، نثار عطاری، مرزا رمضان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے پاس روٹی کھانے کے لیے پہلے ہی پیسہ نہیں تھا اوپر سے بجلی کے بلوں میں تیرہ قسم کے ناجائز ٹیکسز لگا کر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جب کہ اس ملک پر پچتھر سال سے مسلط حکمرانوں اور اشرافیہ نے سرکاری خزانے کی لوٹ مار کرکے ملک کو معاشی دیوالیہ کر کے رکھ دیا ان کی اپنی عیاشیاں جاری ہیں اور بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے لیکن اب یہ غنذہ گردی اور ناانصافی نہیں چلنے دی جائے گی غریب عوام مہنگائی ، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے گھریلو اشیاء ،طلائی زیورات فروخت کرکے بجلی کے بل جمع کروا رہے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے عوام کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں عوام کا خون نچوڑنا بند کیا جائے، غریب عوام نے نہ قرض لیا اور نہ ہی اب قربانی کا بکرا بنے گی، 24 کروڑ پاکستانی آئی ایم کے غلام نہیں، مزید ظلم و ناانصافی قبول نہیں،بہت برداشت کرلیا، عوام اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑی ہے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور ظالمانہ ٹیکس لگا کر غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے حکمران غریب مار پالیسی پر عمل پیرا ہیں آئی ایم ایف کے نام پر کبھی پٹرول تو کبھی بجلی مہنگی کر دی جاتی ہے جس سے مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ہم پر امن طریقے سے حکومت اور مقتدر حلقوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ ریاست عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے مقررین نے کہا کہ 2 ستمبر کو ملک بھر کی طرح گوجرخان میں بھی شٹر ڈاون، پہیہ جام ہڑتال ہو گی اور آگے کا بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا بار کے صدر محمد عرفان قریشی نے کہا کہ شہریوں کو اگر واپڈا کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی مسلہ درپیش آئے تو وہ ، بار ایسوسی سے رابطہ کریں مجھ سمیت گوجرخان بار کے وکلاء آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کسی پر بھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ڈی ایس پی ،ایس ایچ او، سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود رہی جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود تھی ریسکیو 1122 کا عملہ بھی موجود رہا آخر میں تمام مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button