اہم خبریں

دھریلہ کہون چوآ سیدن شاہ میں 24 گھنٹے سے گیس بندش؛ شہری شدید مشکلات کا شکار

دھریلہ کہون چوآ سیدن شاہ میں گیس بندش شدت اختیار کرگئی؛ ایم ڈی سوئی گیس اور ریجنل جی ایم سے فوری نوٹس کا مطالبہ


24 گھنٹے گیس معطل، طلبہ و دفتری عملہ شدید متاثر، ایم ڈی سوئی نادرن اور جی ایم آپریشنز سے شیڈول کی بحالی کی اپیل

چوآ سیدن شاہ (خاور شہزاد سے) دھریلہ کہون میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے گیس کی مسلسل بندش نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے، گھریلو صارفین ناشتہ نہ پکا سکنے کے باعث شدید اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ بچے خالی پیٹ  اسکول و کالجز جانے پر مجبور ہیں، دفتری عملہ، اساتذہ اور دیگر ملازمین بھی صبح کے اوقات میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گیس طویل  بندش بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کی گئی، جس کے باعث گھروں، تعلیمی اداروں اور دفاتر کا پورا نظام درہم برہم ہوچکا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دھریلہ کہون جیسے شدید سرد پہاڑی علاقے میں طویل گیس بندش نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی بھی ہے۔ مکینوں نے ایم ڈی سوئی نادرن گیس، ریجنل جی ایم اور جی ایم آپریشنز سے ہنگامی بنیادوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس فراہمی کا شیڈول دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی فوری بحال کیا جائے تاکہ صارفین کی مشکلات کم ہوسکیں اور گھریلو نظام دوبارہ معمول پر آ سکے۔ شہریوں نے حکام بالا کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سردی کے شدید موسم میں گیس جیسی بنیادی سہولت کا نہ ہونا بنیادی انسانی مسئلہ بن چکا ہے، لہٰذا متعلقہ حکام فوری اقدامات کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button