اہم خبریں

غوری ٹاؤن میں آل احمد اسلامک ماڈل سکول کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات، جدید تعلیم کے فروغ پر زور

اسلام آباد (نمائندہ عوامی للکار) وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے غوری ٹاؤن شریف آباد میں واقع آل احمد اسلامک ماڈل سکول میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی خاقان وحید خواجہ تھے، جو پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ، راول فاؤنڈیشن اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال سے وابستہ ہیں۔

اپنے خطاب میں خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ جب تک پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق جدید تعلیم کو فروغ نہیں دیا جائے گا، ملک حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد کو منتخب کرنا چاہیے جو مؤثر تعلیمی پالیسیاں مرتب کر سکیں تاکہ نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔

انہوں نے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور اساتذہ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ادارے کے سربراہ مفتی محمد ابرار عباسی، مفتی اویس عزیز اور حافظ فیصل محمود جنجوعہ نے مہمانِ خصوصی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں طلبہ، والدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button