اہم خبریں

راولپنڈی کینٹ بورڈ کی نااہلی — ڈھوک سیداں، غازی آباد اور احمد آباد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

*راولپنڈی کینٹ بورڈ کی نااہلی بے نقاب،ڈھوک سیداں،غازی آباد،احمد آباد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل*

*صفائی عملہ غائب،کینٹ بورڈ افسران خاموش، علاقوں میں تعفن اور بیماریاں پھیلنے لگیں*

*ٹیکس دیتے ہیں مگر صفائی نہیں،عوامی سوال پر کینٹ انتظامیہ خاموش،علاقہ مکین سراپا احتجاج*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیرِ انتظام علاقے ڈھوک سیداں، غازی آباد، احمد آباد، ڈاکٹر زاہد گلی اور راول ٹاؤن گردونواح اس وقت گندگی، تعفن اور بدبو کا مرکز بن چکے ہیں۔ سڑکوں، گلیوں اور نکاسی کے مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جبکہ صفائی کا عملہ غائب ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر نہیں آتا، اور کئی گلیاں کئی ماہ سے صاف نہیں ہوئیں۔ کوڑے کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو نے رہائشیوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، اور بچوں و بزرگوں میں مچھر، الرجی اور بخار جیسی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صفائی کے عملے کی غیر حاضری پر کینٹ بورڈ افسران اور سپروائزرز کی مبینہ ملی بھگت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بعض اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں، مگر حاضری لگوا لی جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کینٹ بورڈ، ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، اور متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور صفائی مہم شروع کی جائے تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button