اہم خبریں
چکلالہ ریلوے پل کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم خاتون جاں بحق

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) چکلالہ ریلوے پل کے قریب ٹرین
کی ٹکر سے ایک نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، تاہم شناخت کے لئے متعلقہ اداروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔
حادثے کے اسباب جاننے کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ریسکیو ترجمان راولپنڈی محمد عثمان گجر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ کارروائی مکمل کی۔



