اہم خبریں

عوامی للکار کی خبر پر پولیس ان ایکشن

تھانہ دھمیال پولیس متحرک،گشت کا موثر نظام بنا دیا

علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر کے دم لینگے،ساجد شاہ

امید ہے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئیگی،شہریوں کی عوامی للکار سے گفتگو

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) روزنامہ عوامی للکار کی خبر پر پولیس افسران کا ایکشن، ایس ایچ او تھانہ دھمیال رانا کاشف نے چوری کی وارداتوں کی رپورٹ کے بعد گرجا روڈ کشمیر کالونی و ملحقہ ایریاز میں گشت بڑھا دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ دھمیال رانا کاشف کی ہدایت پر انچارج چوکی گرجا ساجد شاہ کی قیادت میں گشت ٹیم نے ناکہ لگا کر گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کے کاغذات چیک کیے، کئی مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی، اس موقع پر انچارج چوکی گرجا ساجد شاہ نے نمائندہ عوامی للکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، علاقے میں گشت کا جامع نظام بنا دیا ہے، جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر کے دم لینگے، گشت کے موثر نظام پر شہریوں نے عوامی للکار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، اُمید ہے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button