اہم خبریں

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب کے پہلے سپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز کرنے اورتحصیل کی سطح پر پنک گیمز شروع کرنے کا اعلان



وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنک گیمز کی کھلاڑیوں کیلئے 2کروڑ روپے کے انعام، خواتین کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور اورقیام و طعام کے خصوصی انتظامات کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خاتون کھلاڑیوں کو سپر پنجاب کی سپر بیٹیاں قرار دیا، صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر،سیکرٹری،ڈی جی سپورٹس اورپوری ٹیم کو شاباش
عورت ملک،صوبہ،وزرات بھی چلاسکتی ہے،عورت جنگ بھی لڑ سکتی،جہاز بھی اڑا سکتی ہے،عورت وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہے،وزیراعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہیں
میرٹ اورٹیلنٹ کی کوئی صنف نہیں ہوتی،بیٹیوں سے کہتی ہوں زمین آپ کی ہے،آسمان آپ کا ہے،آگے بڑھوں اورجیت کر دکھاؤ
عوام کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے،بیٹیوں سے کہتی ہوں آپ خواب دیکھیں آپ کے خواب کو پورا کرنا میرا کام ہے:مریم نوازشریف
حالات مشکل بھی ہوتو گھبرانانہیں،آپ کی ماں آپ کو گھرنے نہیں دے گی،عورت کو صنف نازک سمجھنا چھوڑ دیں،عورت صنف آہن ہے،ہر میدان میں بچیوں نے میرا سر فخر سے بلند کیا
ہونہار سکالرشپ پروگرام میں 60فیصد سے زائد بچیاں ہیں،مریم نوازشریف کا کھیلتا پنجاب پنک گیمز2026کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور11فروری:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے2027ء میں پنجاب کے پہلے سپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز کرنے کا اعلان کیا۔ تحصیل کی سطح پر پنک گیمز شروع کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے پنک گیمز کی کھلاڑیوں کیلئے 2کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خاتون کھلاڑیوں کو سپر پنجاب کی سپر بیٹیاں قرار دیا اور خواتین کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور اورقیام و طعام کے خصوصی انتظامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر اورپوری ٹیم کو شاباش دی۔پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز2026کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کہا کہ عورت ملک بھی چلا سکتی ہے،صوبہ بھی چلا سکتی ہے،وزرات بھی چلاسکتی ہے۔عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے،جہاز بھی اڑا سکتی ہے۔عورت وزیراعلیٰ بھی بن سکتی ہے،وزیراعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہیں۔عورت پولیس فورس بھی چلاسکتی ہے،معیشت بھی چلا سکتی ہے۔پنجاب کی بیٹیوں نے جس طرح میرا استقبال کیا اس پرشکریہ ادا کرتی ہوں۔عورت باکسنگ،کرکٹ،فٹبال،سوئمنگ اوراتھلیٹ بھی بن سکتی ہے۔میرٹ اورٹیلنٹ کی کوئی صنف نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں سے کہتی ہوں زمین آپ کی ہے،آسمان آپ کا ہے،آگے بڑھوں اورجیت کر دکھاؤ۔خواتین ہرمیدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں۔خواتین ہرمیدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔خواتین گھر کا کام بھی کرسکتی ہیں اورباہر جیت کر بھی آتی ہیں۔3ہزار سے زیادہ پنگ گیمزکے شرکاء ہرتحصیل سے جیت کر یہاں آئیں۔ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو شاباش،بچوں موبائل سکرین سے ہٹا کرمیدان میں لائے۔نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔رواں سال سپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغازہوجائے گا۔ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔پنگ گیمز کویونین کونسل سطح پر لائیں گے۔عورتوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے،زیادتی کیس میں 72فیصد کمی آئی۔کوئی کہے کہ خواتین کاکام گھروں سے باہر نکلنا نہیں،اس پر کان مت دھرنا۔لاہوریوں نے بسنت کے تین دنوں میں قانون پرعملدرآمد کے ریکارڈ قائم کیے۔بسنت کے دوران ایک ایسی موٹر سائیکل نظر نہیں آئی جس نے راڈ نہ لگائی ہو۔پنجاب میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ یہ میدان چھوٹا پڑ گیا ہے۔حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔پنگ گیمز میں 3000کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔کھلاڑی کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ میرا کام سڑکیں بنانا،ٹرانسپورٹ،ہسپتال بنانانہیں،میں وہ بھی کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2026ء کو نوجوانوں کا سال قرار دیاگیا ہے۔پنجاب کے عوام کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔بیٹیوں سے کہتی ہوں آپ خواب دیکھیں آپ کے خواب کو پورا کرنا میرا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات مشکل بھی ہوتو گھبرانانہیں،آپ کی ماں آپ کو گھرنے نہیں دے گی۔عورت کو صنف نازک سمجھنا چھوڑ دیں،عورت صنف آہن ہے۔ہر میدان میں بچیوں نے میرا سر فخر سے بلند کیا،ہونہار سکالرشپ پروگرام میں 60فیصد سے زائد بچیاں ہیں۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button