خاقان وحید خواجہ کا راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل کا دورہ، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت

راولپنڈی (نمائندہ عوامی للکار) پاکستان عوامی قوت کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کے دوران علاج و معالجے سے متعلق مسائل سنے اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
خاقان وحید خواجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ عوام کا بنیادی حق ہے اور پاکستان عوامی قوت عوام کو معیاری، باوقار اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہوتا ہے۔
چیئرمین پاکستان عوامی قوت نے ہاسپٹل انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مریضوں کے لیے سہولیات میں مزید بہتری لانے اور طبی نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر مریضوں اور تیمارداروں نے خاقان وحید خواجہ کی عیادت، توجہ اور ہمدردانہ رویے کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



