اہم خبریں

سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم کی اہلیہ سپردِ خاک، صحافتی برادری کی بڑی تعداد کی شرکت


نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر اور سینئر صحافی شکیل انجم کی اہلیہ مرحومہ کو ہفتے کے روز اسلام آباد کے ایچ-11 قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں صحافتی برادری، سول سوسائٹی، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر طارق علی ورک، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سابق صدور نیشنل پریس کلب طارق چوہدری اور انور رضا، نائب صدور احتشام الحق اور شاہ محمد سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
اس موقع پر آر آئی یو جے کے سابق صدور عابد عباسی اور عامر سجاد سید، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی، قائم مقام جنرل سیکرٹری گلزار خان اور گورننگ باڈی کے رکن غفران چشتی بھی موجود تھے۔
نمازِ جنازہ اور تدفین میں سینئر صحافیوں میں نواز رضا، انصار عباسی، محسن رضا، سردار حمید، سردار ندیم صدیق، سردار شاہد قربان ستی، عامر بٹ اور بلال ڈار نے شرکت کی۔
کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر عرفان سدوزئی کے علاوہ اعجاز عباسی، صالح ظافر، خاور نواز راجہ، شہزاد چوہدری، اقبال اعوان، زمان مغل اور تیمور جدون بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
نیشنل پریس کلب کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ، راجہ ماجد افسر، راجہ ابرار، مجاہد بھٹی، سید ذیشان علی نقوی (ممبر گورننگ باڈی این پی سی)، جعفر بلتی اور عزیز ملک سمیت صحافیوں، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور شکیل انجم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، جبکہ شکیل انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button