کندھ کوٹ عیدگاہ محلے میں گندا پانی سڑکوں پر پھیل گیا، طلبہ و اساتذہ شدید پریشان

عیدگاہ محلے میں ڈان گرامر اسکول کی گلی میں گندا پانی سڑک پر پھیل گیا، طلبہ، اساتذہ اور علاقہ مکین شدید پریشان
کشمور ( سید رشید احمد شاہ) کندھ کوٹ کے عیدگاہ محلے میں ڈان گرامر اسکول کی گلی میں گٹروں کا گندا پانی نکاسی نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر پھیل گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں، اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکین صدام حسین کے مطابق کئی دن گزر جانے کے باوجود میونسپل انتظامیہ کی جانب سے صفائی کا کوئی عملہ نہیں پہنچا۔ گٹروں سے اُٹھنے والی تعفن زدہ بدبو نے پورے علاقے کا ماحول خراب کر دیا ہے، جبکہ اسکول آنے جانے والے بچوں کو گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے۔اساتذہ نے بتایا کہ گندے پانی اور بدبو کے باعث تعلیمی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے علاقہ مکینوں، اساتذہ اور طلبہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صفائی کا عملہ بھیجا جائے اور نکاسی آب کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔



