کیپٹل اور پارک ویو ہوٹل میں صفائی کے ناقص انتظامات، عوام کی صحت کو خطرہ

اسلام آباد (این ای این) میلوڈی مارکیٹ میں ایم سی بی بینک کے ساتھ واقع کیپٹل اور پارک ویو ہوٹل میں ناقص صفائی اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی سے عوام کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل کے کچن میں چوہے اور گندگی عام ہیں، جبکہ کھانے کی تیاری میں صفائی کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا۔ سیلنڈر اوپن پڑے ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہے۔ شہریوں نے متعلقہ فوڈ انسپکٹر کی لاپرواہی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو بارہا شکایات درج کرائی گئیں، لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
میلوڈی مارکیٹ میں لگایا کروڑوں روپے کا بجٹ کھو کھاتے، پارکنگ ایریا میں بھی اوپن کچن بن گئے۔ ہوٹل میں کام کرنے والے عملے کے مطابق ناقص خوراک اور غیر معیاری اشیاء کا استعمال عام ہے، جو کسی بھی وقت بڑی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔عوامی مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل کے خلاف سخت کارروائی کریں اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کا سدباب کیا جائے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔