اہم خبریں

سی ٹی سکین مشین کی عدم تنصیب اور ریڈیالوجسٹ کی خالی سیٹ شہری ذلیل و خوار ہونے لگے


ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان میں آنے والے شہری ایکسرے رپورٹ اور سی ٹی سکین کے حصول کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور
بارہا حکام بالا کی توجہ مبذول کروانے اور ہسپتال انتظامیہ کی عدم دلچسپی علاقہ مکین پریشان CM پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گوجرخان(قمرشہزاد) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں پرائیویٹ تنطیم کے زیر اہتمام لگی سی ٹی سکین مشین کو ہسپتال سے ہٹانے کی وجہ سے شہری ذلیل و خوار ہونے لگے تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے اور ہسپتال انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث سرکاری سی ٹی سکین مشین تاحال نصب نہ ہو سکی جسکے باعث حادثات کی صورت میں ایمرجنسی میں آنے والے مریض دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتال میں عرصہ دراز سے ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑے کی ایم ایل آر کے حصول کی ایکسرے رپورٹ حاصل کرنے کے لیے شہری کلرسیداں ٹی ایچ کیو جانے پر مجبور ہو چکے ہیں ایک طرف پیسے کا ضیاع اور دوسری جانب کیس التواء کا شکار ہونے لگے اس معاملے کو پرنٹ میڈیا پر اجاگر کرکے حکام بالا کی توجہ مبذول کروائی گئی مگر اس کے باوجود ریڈیالوجسٹ کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی جس پر شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم مریم نوازشریف، وزیر صحت اور سیکٹری ہیلتھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا،کہ تحصیل گوجرخان پنجاب کی سب سے بڑی آبادی کے لحاظ سے تحصیل ہے جہاں واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال ہے جس میں دور جدید میں سی ٹی سکین مشین کی عدم دستیابی اور ریڈیالوجسٹ سپیشلسٹ کی خالی سیٹ ایک بہت بڑا المیہ اور عوام علاقہ کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ہسپتال میں دور جدید کے مطابق سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے معمولی کیسز میں بھی مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے، جبکہ دور جدید کی مین ضرورت پری میچیور بچوں کے لیے تحصیل کے ہسپتال کے اندر نرسری بھی موجود نہیں ہے، مزید برآں شہریوں نے کہا کہ سیکٹری ہیلتھ نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے وزٹ کیے مگر تحصیل گوجرخان کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا یہاں کے باسیوں کو تحصیل بھر میں علاج معالجہ میں بیشمار مسائل کا سامنا ہے ہمارے مسائل کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے شہریوں نے سی ایم مریم نواز سے گوجرخان کا افشیلی وزٹ کرنے اور ٹی ایچ کیو میں سی ٹی سکین مشین کی تنصیب اور ریڈیالوجسٹ کی فوری تعیناتی بچوں کی نرسری کے قیام کا مطالبہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button