نمائندگان کی خبریں

شرقی علاقے میں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آہنی ہاتھ حرکت میں آ گیا


عوامی راستوں میں رکاوٹ بننے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی جبر، بیول، حبیب چوک بڑے کریک ڈاؤن کا عندیہ
اسسٹنٹ کمشنر کے سخت موقف، اچانک دورے سے ناجائز قابضین میں کھلبلی مچ گئی عوامی حلقوں نے آپریشن کو خوش آئندہ قرار دیا
گوجرخان (قمرشہزاد) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسلام پورہ جبر اور گردونواح میں تجاوزات مافیا کے خلاف انتظامیہ کا آہنی ہاتھ حرکت میں آگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے پیرافورس انچارج انسپکٹر عثمان کے ہمراہ اسلام پورہ جبر کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کیا اور جاری آپریشن کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر غیر قانونی تعمیرات اور تھڑوں کا صفایا کر دیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورائیہ نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ عوامی راستوں میں رکاوٹ بننے والوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ایک بڑے کریک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام پورہ جبر تو صرف شروعات ہے، اس کے فوراً بعد بیول اور حبیب چوک میں بھی گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور تجاوزات مافیا کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے اس سخت موقف اور اچانک دورے سے ناجائز قابضین میں کھلبلی مچ گئی ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس جرات مندانہ اقدام کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button