اہم خبریں

محکمہ صحت افسران کی عدم توجہ،عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈال لئے

محکمہ صحت افسران کی عدم توجہ،عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈال لئے

انرجسٹرڈ،انڈر میٹرک عطائیوں نے محکمہ صحت کی مبینہ ملی بھگت سے ڈنکے کی چوٹ پر پرائیویٹ کلینک بنا لئے،

شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف آفیسر ضلع کونسل،کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،وزیر صحت پنجاب سے عطائی ڈاکٹروں،انرجسٹرڈ لیب اور محکمہ ہیلتھ کے کرپٹ ملازمین کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی محکمہ صحت افسران کی عدم توجہ عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈال لئے، انرجسٹرڈ، انڈر میٹرک عطائیوں نے محکمہ صحت کی مبینہ ملی بھگت سے ڈنکے کی چوٹ پر پرائیویٹ کلینک بنا لئے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ پراسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے راولپنڈی بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈنکے کی چوٹ پر اپنے پرائیویٹ کلینک بنا رکھے ہیں جہاں پر وہ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں یہ عطائی ڈاکٹر کئی برسوں سے پرائیویٹ کلینکوں پر نہ صرف مریضوں کو ادویات لکھ کر دیتے ہیں بلکہ ان کو انجیکشن بھی لگائے جاتے ہیں جس سے اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر ذرائع کے مطابق چک جلال دین گرجا روڈ پر ان رجسٹرڈ انڈر میٹرک ڈاکٹروں نے محکمہ صحت کی مبینہ ملی بھگت سے ایم بی بی ایس کے بورڈ سرعام آویزاں کر کے پرائیویٹ کلینک بنا لئے، علاؤہ ازیں ذرائع کے مطابق چک جلال دین میں پرفیکٹ لیبارٹری کا بھی ان رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف کیا ہے جس میں مختلف امراض کے ٹیسٹ کئے جانے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں، عطائی ڈاکٹروں اور ان رجسٹرڈ لیبارٹریز کو محکمہ صحت کے ملازمین کی مکمل آشیر باد حاصل ہے اور محکمہ صحت کے افسران چھوٹے عملے کے ذریعے ان عطائی ڈاکٹروں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی منتھلیاں کما رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف آفیسر ضلع کونسل راولپنڈی، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں اور انرجسٹرڈ لیب کے خلاف فوری طور پر آپریشن کر کے عوام کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button