نمائندگان کی خبریں

کشمور پولیس کی بڑی کارروائی، ایک خطرناک ڈاکو گرفتار، چار لاکھ روپے اور موٹر سائیکل برآمد

کشمور( سید رشید احمد شاہ)  ضلع کشمور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی خصوصی ہدایات پر انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری کی زیرِ نگرانی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک سرغنہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے شہریوں سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور چار لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبداللطیف ولد غلام یاسین جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے، جو مختلف سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں ڈکیتی، اقدامِ قتل، پولیس پر حملہ اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے ہندو تاجروں سے ڈکیتی، بھتہ خوری، بائیک لفٹنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشمور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button