اہم خبریں

کمر توڑ مہنگائی نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا

۔کمر توڑ مہنگائی نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا
جان لیوا وہوشربا مہنگائی کے معاشرتی زندگی پہ اثرات پڑنا شروع ہو گئے
بھوک و افلاس کے رقص کا پہلا نتیجہ ۔واٹرفلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیاں چوری
علاقہ مکین صاف اور میٹھے پانی کوترس گئے،چوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
حبیب آباد ( رشید احمد نعیم ) تفصیلات کے مطابق کمر توڑ مہنگائی نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا حبیب آباد میں ہوشربا مہنگائی کے معاشرتی زندگی پہ اثرات پڑنا شروع ہو گئے ۔عوام کو صاف پانی مہیاکرنے کے لیے لگایا جانے والا مدینہ کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تمام ٹونٹیاں چوری ہو گئیں۔ نامعلوم چور رات کے وقت ٹونٹیاں اتار کرچوری کرکے لے گئے جسکی وجہ سے علاقہ مکین صاف اور میٹھے پانی سے محروم ہو گئے۔ سیاسی و سماجی ورکر امتیاز کمبوہ نے بتایا کہ رانا سکندر حیات خاں کی خصوصی کاوش سے یہ پلانٹ لگایا گیا تھا عرصہ دراز سے اس پلانٹ سے علاقہ مکین صاف اور میٹھا پانی حاصل کر رہے تھے گزشتہ رات نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی ساری ٹونٹیاں چوری کر کے فرار ہو گئےجس سے پلانٹ کو مجبوراً بند کرنا پڑااور علاقہ مکین صاف پانی کی سہولت سےمحروم ہو گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button