اہم خبریں

تھانہ کھنہ کے سب انسپکٹر ظفر کی انوکھی منطق

اسلام آباد

تھانہ کھنہ کے سب انسپکٹر ظفر کی انوکھی منطق

تھانہ کھنہ کی حدود برما پنڈوریاں سے عدنان اور نامعلوم ایک شخص عرف کانہ مورخہ 20 اپریل 2024 بوقت تقریبا 2:30 بجے دن کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا تھانے لا کر نامعلوم شخص عرف کانہ کو 70 ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا گیا

عدنان نامی شخص کے ورثا سے 9B کی ایف آئی آر دینے کے لئے 2 لاکھ روپے طلب کئے جا رہے ہیں

رقم نہ دینے کی صورت میں 9c کی ایف آئی آر دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس کے علاوہ ظفر سب انسپکٹر آج عدنان نامی شخص کو نامعلوم جگہ پے لے جا کر منشیات کے ساتھ ویڈیو بھی بنائی گی جبکہ کل جب شہری عدنان کو گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس کسی قسم کی منشیات موجود نہ تھی اس کے علاقہ عدنان کا کوئی کریمنل ریکارڈ بھی موجود نہیں

شہری عدنان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور اختیار کا ناجائز استعمال کرنے پر ورثا کی ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری سے ایکشن لینے کی اپیل

اسلام آباد (ہارون اشتیاق سے) تھانہ کھنہ کی حدود سے گشت کے دوران مورخہ 20 اپریل 2024 بوقت تقریبا 2:30 بجے دن عدنان اور مٹھو نامی دو اشخاص کو سب انسپکٹر ظفر نے اپنی حراست میں لے کر تھانے میں شفٹ کیا اور رات تقریبا 10 بجے مٹھو نامی شخص کو 70 ہزار روپے لے کر چھوڑ دیا گیا جبکہ عدنان نامی شخص کو چھوڑنے کے لئے 2 لاکھ روپے ڈیمانڈ کی گئی بعدازاں عدنان نامی شخص کے ورثا کو کہا گیا آپ دو لاکھ روپے دے دیں آپ کے بندے پے 9B کی ایف آئی آر دیں گے جس میں سے اس کی ضمانت ہو جائے گی آج مورخہ 21 اپریل بوقت تقریبا 4:50 شام ہونے کے باوجود نہ تو ملزم کی گرفتاری ڈالی گئی نہ ہی کسی قسم کی ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا آج بوقت تقریبا صبح 10 بجے شہری عدنان کو نامعلوم جگہ پے لے جا کر منشیات کے ساتھ اس کی ویڈیو بنائی گی جبکہ کل جب عدنان اور مٹھو کو حراست میں لیا گیا تب اس سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہ ہوئی تھی نہ ہی یہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے۔شہری عدنان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور اختیار کا ناجائز استعمال کرنے پر ورثا کی ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے اور میرٹ پے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button