اہم خبریں

چکری روڈ پانی میں ڈوب گئی! سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پر، انتظامیہ غائب، شہری شدید پریشان

چکری روڈ پر سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں پر رواں،علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

حکام کی خاموشی،شہریوں کی پریشانی میں اضافہ،چکری روڈ پر سیوریج کا بحران شدت اختیار کر گیا

ضلع کونسل کے علاقے چکری روڈ میں سیوریج سسٹم ناکام،RWMC عملہ غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے



راولپنڈی (عبدالرحمان سے)
چکری روڈ، جو ضلع کونسل کے زیر انتظام علاقہ ہے، گزشتہ کئی دنوں سے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پوری سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔ صفائی ستھرائی کی ذمہ داری راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے پاس ہونے کے باوجود صورتحال بہتر بنانے کے لئے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا، جس پر شہری سخت پریشان اور انتظامیہ کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سیوریج لائنوں کے مسلسل اوور فلو نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔ جگہ جگہ کھڑا ہونے والا گندا پانی نہ صرف تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ سفر کرنے والے شہریوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لئے بھی شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ متعدد مقامات پر نکاسیِ آب رُک جانے کے باعث شہریوں نے اسے چھوٹا سا جوہڑ” قرار دے دیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود نہ RWMC کی جانب سے صفائی کی گئی اور نہ ہی سیوریج لائنوں کی مرمت کا کوئی کام شروع کیا گیا۔ اس غفلت کے باعث صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ، ضلع کونسل حکام اور RWMC سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج لائنوں کی مرمت، صفائی اور نکاسیِ آب کے مستقل حل کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button