اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی کا کاشف زمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے سینئر افسر اور نیکٹا میں خدمات سر انجام دینے والے کاشف زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف زمان ایک باصلاحیت، محنتی اور فرض شناس افسر تھے، جنہوں نے قومی اداروں میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ادارے اور سوگوار خاندان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی



