اہم خبریں

اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے بلا معاوضہ سفیر ہیں، خاقان وحید خواجہ



لوٹن (محمد فیصل ندیم) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ تارکینِ وطن ملک و قوم کے بلا معاوضہ سفیر ہیں اور جب بھی وطن کو کسی مشکل کا سامنا ہوا، اوورسیز پاکستانیوں نے حصار بن کر کردار ادا کیا۔ وہ برطانیہ کے شہر لوٹن  میں منعقدہ افطار عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ جب وہ وطن واپس آئیں تو ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی اوورسیز پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے وعدہ کیا کہ اگر وہ ان کا ساتھ دیں تو ملک میں مفت اور یکساں نظامِ تعلیم اور بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی ایک واضح منشور اور ویژن کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے مختلف معلوماتی ٹیکنالوجی اور فنی تربیت کے کورسز مفت کروائے جا رہے ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے فنی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انشورنس کمپنیوں سے معاہدوں کے ذریعے عوام کو کم رقم میں صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آخر میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ ان کے تعاون سے وہ ایسا پاکستان بنانے کی جدوجہد کریں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button