اہم خبریں

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان حکومت کی بلا اشتعال کارروائی کا پاکستان کی جانب سے فوری اور موثر جواب دیا گیا، وزارت اطلاعات

افغان طالبان حکومت کی پاک-افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کا پاکستان کی جانب سے فوری اور موثر جواب دے دیا گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق افغان طالبان نے سنگین خوش فہمی کا شکار ہوتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاکستان افغانستان سرحد پر متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی حماقت کی جس کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔ چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹرز میں طالبان حکومت کی افواج کو دھول چٹاتے ہوئے بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں میں افغانستان کے بھاری جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے جس میں متعدد چوکیاں اور سازوسامان و آلات تباہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button