ایف ایف سی کو ایم اے پی کی جانب سے کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کا اعزاز

ایف ایف سی کو کراچی میں منعقدہ 40ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کی جانب سے کھاد کے شعبے میں نویں مرتبہ بہترین کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ایف ایف سی کی جانب سےہیڈ آف انویسٹر ریلیشنز، سید عمران رضوی نے وصول کیا۔یہ معزز اعزاز ایف ایف سی کے شاندار کارپوریٹ گورننس، موثر انتظامی طریقہ کار، صنعتی جدت، اور حصص یافتگان کیلئے مستقل قدر افزائی کے عزم کا اعتراف ہے، وہ خصوصیات جو کمپنی کے آغاز سے ایف ایف سی کا امتیاز رہی ہیں۔یہ کامیابیاں ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بصیرت افروز قیادت اور ایم ڈی اینڈ سی ای او، جناب جہانگیر پراچہ کی سربراہی میں مینجمنٹ ٹیم کی محنت، لگن اور استقامت کا عملی ثبوت ہیں۔ایف ایف سی اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی صنعت میں قائدانہ مقام برقرار رکھنے، ترقی کو آگے بڑھانے اور نئے معیارات قائم کرنے کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

